پاکستان

سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کیسا رہا؟ ہلا کر رکھ دینے والی تفصیل آگئی

100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام ایک ہزار 425 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 961 جبکہ 69 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن کیسا رہا؟ 100 انڈیکس کہاں پر جا کر بند ہوا؟ اس حوالے سے ہلا کر رکھ دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ میں تعمیراتی شعبے پر توجہ دیئے جانے کی امیدوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور یہ رجحان کاروبار کے اختتام سے قبل اسٹاک ایکسچینج پر نیا ٹیکس نہ لگائے جانیکی اطلاع پر تیز ہوگیا۔ 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام ایک ہزار 425 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 961 پرکیا ہے۔ بازار میں آج 69 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی۔ کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 147 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 385 ارب روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button