انٹرنیشنل

امریکا ایران ڈیل’ ٹرمپ کا بیان’ ایران کا کرارا جواب

ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار نہیں کریگا، وہ اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر ختم کر دے گا، اور صرف اتنے درجے تک یورینیم افزودہ کرے گا جو شہری مقاصد کے لیے ضروری ہے،

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ ڈیل کے بیان پر ایران نے کرارا جواب دے دیا ہے اور اپنی شرائط بھی سب کے سامنے رکھ دی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر شمخانی نے کہا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا، وہ اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر ختم کر دے گا، اور صرف اتنے درجے تک یورینیم افزودہ کرے گا جو شہری مقاصد کے لیے ضروری ہے، اور اس پورے عمل کی بین الاقوامی معائنہ کاروں کو نگرانی کی اجازت دے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ اس شرط پر ہوگا کہ ایران پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی موقع موجود ہے۔ اگر امریکی اپنے وعدوں پر عمل کریں تو ہم بہتر تعلقات قائم کر سکتے ہیں”، اور اس سے "مستقبل قریب میں حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button