انٹرنیشنل
بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، بی جے پی کی انٹری، عوام آپے سے باہر
جنگ کے ماحول میں بھارتی چینلز پر اگر کوئی خبر غلط چل گئی تو کیا ہوا ؟ کیا کسی چینل نے بھارت کے خلاف کوئی خبر چلائی؟ : بھارتیا جنتاپارٹی کا مؤقف

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالی جنگ کے متعلق بھارتی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب، بی جے پی کی انٹری کے بعد عوام آپے سے باہر ہو گئی ہے ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بھارتی شہریوں کو ذہنی طورپر کمزور قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جنگ صرف فوج اور حکومت نہیں لڑتی، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دور میں جنگ مضبوط ذہنوں کے ساتھ عوام بھی لڑتی ہے۔ بی جے پی کی جاری ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے ماحول میں بھارتی چینلز پر اگر کوئی خبر غلط چل گئی تو کیا ہوا ؟ کیا کسی چینل نے بھارت کے خلاف کوئی خبر چلائی؟ بی جے پی نے اپنے ہی شہریوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری پاکستانی پروپیگنڈے میں آکر اپنے ہی میڈیا کو غدار کہنے لگے۔