سوشل ایشوز

ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ، ہائی الرٹ جاری

سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 49ڈگری تک محسوس کی گئی

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا جس کے بعد ہیٹ ویو کی صورتحال جاری ہو گئی ہے اور ہائی الرٹ جاری کر دیاگیا ہے کیونکہ آج درجہ حرارت بہت زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلا تکے مطابق سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جب کہ تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا لیکن گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔ اسی طرح لاڑکانہ اور نواب شاہ میں 49 ، سکھر ، دادو ، جیکب آباد میں 48 اور کوئٹہ میں 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں 42 ڈگری کی گرمی کی شدت 47 ڈگری، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 45 ڈگری کی گرمی 48 اور کراچی میں 34 ڈگری کی گرمی 38 ڈگری محسوس کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button