عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنیوالی شخصیت کون؟ تشویشناک رپورٹ منظر عام پر
عمران خان کو اڈیالہ جا کر کہا گیا کہ ملک کی خاطر آپ اور آپ کی یوتھ کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کی یوتھ فوج کو کافی عرصے سے اٹیک کر رہی ہے وہ اب نہ کرے

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والی شخصیت کون تھیں؟ اس حوالے سے تشویشناک رپورٹ منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ6 مئی کو عمران خان سے ایک غیر سیاسی شخصیت نے اڈیالہ میں ملاقات کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی کشیدگی پر بریفنگ دی، انہیں بالکل ایسے بریفنگ دی گئی جیسے وزیر اعظم کو بریفنگ دی جاتی ہے، جس میں عمران خان کو اعتماد میں لیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ بھارت پاکستان پر یہ الزامات لگا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو اڈیالہ جا کر کہا گیا کہ ملک کی خاطر آپ اور آپ کی یوتھ کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کی یوتھ فوج کو کافی عرصے سے اٹیک کر رہی ہے وہ اب نہ کرے، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آپ کے ساتھ اختلافات سیکنڈری ہیں، ہم آپ کے اور قوم کے ساتھ ہیں، ملک کی خاطر میں اپنی اندرونی لڑائی کو روک دیتا ہوں اور مودی کے خلاف آپ کے ساتھ ہوں، جس پر کہا گیا کہ آپ کا بہت شکریہ، ہمیں آپ سے یہی توقع تھی۔