پاکستان

بانی پی ٹی آئی کے سابق وزیراعظم نوازشریف سے بیک چینل رابطوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی اپنی پارٹی کے تمام سرکردہ رہنماوں سے مایوسی کے بعد اپنے ایک برطانوی دوست کی وساطت سے رابطے شروع کردئیے ہیں

لاہور(کھوج نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے بیک چینل رابطوں کا آغاز کر دیا ،تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے بیک چینل رابطوں کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی پارٹی کے تمام سرکردہ رہنماوں سے مایوسی کے بعد اپنے ایک برطانوی دوست کی وساطت سے رابطے شروع کردئیے ہیں ۔برطانیہ میں مقیم انیل مسرت کا اچھا تعلق میاں نوازشریف سے بھی ہے جو انھیں عمران خان کی جانب سے ایک اہم پیغام پہنچائیں گے ۔بتیا گیا ہے کہ نوازشریف سے جلد ہی انیل مسرت رابطہ کرکے بانی پی ٹی آئی کا پیغام دیں گے جبکہ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ انیل مسرت سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ایک مرتبہ فون پر٤ رابطہ کربھی چکے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button