شوبز

معروف مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ایک مرتبہ پھر عدالت پہنچ گئے

معروف مصنف و ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے ہنی ٹریپ اور اغوا کیس میں آمنہ عروج و دیگر کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

لاہور(شوبز ڈیسک)رپورٹ کے مطابق خلیل الرحمان قمر نے ملزمہ آمنہ عروج سمیت دیگر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔ اپیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی۔خلیل الرحمان قمر نے مقف اختیار کیا کہ ملزمان پولیس کے سامنے جرم کا اعتراف کرچکے ہیں، اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر اپیل منظور کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button