پاکستان
عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کب ہوگا؟ پولیس کی دوڑیں
لاہور پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی' تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم سمیت پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی شامل ہیں

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پولی گرافک ٹیسٹ کب ہوگا؟ لاہور پولیس کی دوڑیں کیوں لگیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور پولیس کی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کے لئے اڈیالہ جیل پہنچی۔ ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد اسلم، انسپکٹر محمد عالم اور انسپکٹر محمد ارحم سمیت پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس تفتیشی ٹیم 9 مئی کے کیسز میں عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرے گی۔