پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مبارکباد

آرمی چیف کو گراں قدر خدمات پرفیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی، معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لیکر ہرسپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سرانجام دیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ آرمی چیف نے معرکہ حق میں قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا اور جنرل عاصم منیرکو اللہ تعالی نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں جنرل عاصم منیر کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا۔ ان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کی دفاع وطن کیلئے گراں قدر خدمات پرانہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی، معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لیکر ہرسپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ مجھ سمیت پوری قوم کو جنرل عاصم منیر اور ان کی قیادت میں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button