سوشل ایشوز

بحیرہ عرب میں طوفان کا خدشہ ،الرٹ جاری

بحیرہ عرب میں ممکنہ طوفان کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا

کراچی(کھوج نیوز)سائیکلون وارننگ سینٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں مون سون سیزن کی ابتدائی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، اگلے12 گھنٹوں میں کرناٹک گوا کے ساحل سے دور ایک ہوا کا کم دبا ؤبننے کا امکان ہے۔

حکام کے مطابق مشرق وسطی بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دبا شمال کی سمت بڑھنے کی توقع ہے، ہوا کا کم دباؤ مزید 36گھنٹوں میں شدت اختیار کرکے ڈپریشن کی شکل اختیارکرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کی سمت اور مقام کے بارے میں فی الحال کہنا قبل ازوقت ہے، سمندر میں ممکنہ کم دبا کی وجہ سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

قبل ازیں بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے رواں سال پاکستان میں مون سون کے دوران زائد بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتے ہیں جبکہ اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button