پاکستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد تقریب موخر ،وجہ سامنے آگئی
خضدار میں افسوسناک دہشت گرد حملے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب موخرکر دی گئی ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز)بلوچستان کے ضلع خضدار میں افسوسناک دہشت گرد حملے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب موخرکر دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تقریب کی معطلی خود فیلڈ مارشل کی درخواست پر کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے، جہاں وہ خضدار حملے کی صورتحال پر اعلی سطح کی بریفنگ حاصل کریں گے۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل دورے کے دوران خضدار حملے کے حوالے سے سکیورٹی حکام اور ضلعی انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ لیں گے۔
خضدار حملے کے بعد سکیورٹی اداروں کو مزید چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جب کہ بلوچستان میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے