پاکستان

پاکستان نے انڈین ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا؟وجہ سامنے آگئی

پاکستان نے انڈین ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکار کو غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈیا کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے اس فیصلے کے متعلق مطلع کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز انڈیا نے بھی پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔پاکستان کی طرح انڈیا نے بھی پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار پر غیر پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button