پاکستان
پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا
کاروباری اعتماد میں 16فیصد کی نمایاں بہتری ، مینو فیکچرنگ سیکٹر کا اعتماد گزشتہ سروے کے منفی3فیصد کے مقابلے میں مثبت 15فیصد ہوگیا ہے

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے جس کے بعد روایتی حریف ملک بھارت سمیت پورے ایشیاء میں تہلکہ مچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی استحکام اور حکومتی پالیسوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ، کاروباری اعتماد میں 16فیصد کی نمایاں بہتری ، مینو فیکچرنگ سیکٹر کا اعتماد گزشتہ سروے کے منفی3فیصد کے مقابلے میں مثبت 15فیصد ہوگیا ہے اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(او آئی سی سی آئی) نے مارچ اور اپریل 2025کے دوران اپنے جامع بزنس کانفیڈنس انڈیکس سروے ویو27کا نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔