پاکستان

بجٹ 2025-26ء کب پیش کیا جائیگا، فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

وفاقی بجٹ 10جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا' اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک میں آئندہ مالی سال بجٹ 2025-26ء کب پیش کیا جائے گا؟ اس حوالے سے فائنل تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے اس کی تصدیق ترجمان وزارت خزانہ نے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ 10جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ اقتصادی سروے 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ 2جون دی گئی تھی۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا آج آخری روز تھا لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے اہداف پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر مذاکرات آئندہ ہفتے بھی جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button