بھارتی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان کون ؟نام سامنے آگیا
بھارت نے شبمن گل کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے شبمن گل کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔ وہ 20 جون سے شروع ہونیوالی انگلینڈ کیخلاف سیریز میں قیادت کرینگے۔بھارت نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسپریت بومرا پر فوقیت دیتے ہوئے شبمن گل کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔شبمن گل 20 جون سے انگلینڈ کیخلاف شروع ہونیوالی 5 میچوں کی سیریز میں کپتانی کی فرائض انجام دیں گے۔
اکتیس سالہ جسپریت بومرا آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں روہت شرما کے نائب تھے جبکہ اس دوران انہوں نے دو ٹیسٹ میچز میں کپتانی کے فرائض بھی انجام دیئے گئے۔چیف سلیکٹر اجیت اگرکار کا کہنا ہے وہ قیادت کی ذمہ داری دے کر مین بولر پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ وہ بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں، ہم انہیں فٹ دیکھنا چاہتے ہیں، ہم نے بومرا سے بات کی تھی اور اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔
بھارتی ٹیم ورلڈ چیمپئن شپ کے نئے سرکل کا آغاز شبمن گل کی قیادت میں کرے گی، 25 سالہ نوجوان بیٹر انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کو لیڈ کرتے ہیں۔اگر نے امید ظاہر کی ہے کہ شبمن گل کی بطور کپتان کارکردگی متاثر کن ہوگی، وہ تمام فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارتی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں۔ شبمن گل (کپتان)، رشبھ پنت (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہول، سائی سدھرشن، ابھیمنیو ایسوارن، کرون نائر، نتیش کمار ریڈی، رویندرا جڈیجہ، دروو جوریل، واشنگٹن سندر، شاردل ٹھاکر، جسپریت بوجرا، محمد سراج، پراسدھ کرشنا، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ اور کلدیپ یادو۔