بھارت میں مجھے تماشا بناکر پیش کیا گیا،مس انگلنیڈ ملیا میگی مقابلہ حسن سے دستبردار
عالمی مقابلہ حسن کی امیدوار مس انگلینڈ 2024 ملیا میگی نے بھارت میں خواتین کی تذلیل اور نامناسب سلوک پر احتجاجا دستبردار ہوگئیں۔دنیا بھر میں بھارت کے خواتین کے تحفظ، عزت اور آزادی کے جھوٹے دعوے بینقاب ہوگئ

کارنوال(شوبز ڈیسک)بھارت میں مجھے تماشا بناکر پیش کیا گیا،مس انگلنیڈ ملیا میگی مقابلہ حسن سے دستبردار،رپورٹس کے مطابق عالمی مقابلہ حسن کی امیدوار مس انگلینڈ 2024 ملیا میگی نے بھارت میں خواتین کی تذلیل اور نامناسب سلوک پر احتجاجا دستبردار ہوگئیں۔دنیا بھر میں بھارت کے خواتین کے تحفظ، عزت اور آزادی کے جھوٹے دعوے بینقاب ہوگئے۔ 24 سالہ ملیا نے دعوی کیا کہ ہندوستان میں منعقدہ مقابلے کے دوران ان کے ساتھ غیر اخلاقی، غیر انسانی اور تضحیک آمیز رویا روا رکھا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 مئی کو بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک پبلسٹی ایونٹ کے دوران ملیا میگی نے انکشاف کیا کہ ہمیں ایسے پیش کیا گیا جیسے ہم کوئی تماشہ دکھانے والے بندر ہوں، تمام شرکا کو دن بھر بال گانز پہننے پر مجبور کیا گیا، یہاں تک کہ ناشتہ کرتے وقت بھی۔ملیا کے مطابق انہیں اور دیگر شرکا کو کاروباری افراد کے ساتھ بیٹھنے کو کہا گیا، جنہوں نے شو میں سرمایہ کاری کی تھی۔انہوں نے برطانوی اخبار کو بتایا کہ ہمیں ان کاروباری افراد کے ساتھ شام بھر بیٹھنے کو کہا گیا یہ ناقابلِ یقین تھا، مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے مجھے نمائشی کھلونا بنا کر پیش کیا جا رہا ہو، میں یہاں کسی کی تفریح کا سامان بننے نہیں آئی تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں اپنے سماجی روابط اور انسانی ہمدردی کے کاموں پر بات کرنا چاہتی تھی تو وہاں بیٹھے مردوں کو کوئی دلچسپی نہیں تھی اور صرف بے تکی چھوٹی باتیں ہو رہی تھیں۔ملیا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ منتظمین نے مجھے بورنگ کہا اور ایک خاتون نے میرے چہرے کے قریب تالیاں بجا کر مجھے توجہ دلانے کی کوشش کی جو انتہائی توہین آمیز حرکت تھی، ایسا محسوس ہوا جیسے ہم بالغ خواتین نہیں بلکہ اسکول کے بچے ہوں۔16 مئی کو ملیا نے باضابطہ طور پر مقابلہ چھوڑ دیا اور اپنے آبائی علاقے کارنوال (برطانیہ) واپس چلی گئیں۔ ان کی جگہ اب رنر اپ شارلٹ گرانٹ جو موجودہ مس لیورپول ہیں عالمی مقابلے میں شریک ہوں گی۔