نگرنگرسے

لاہور موٹر وے پولیس نے دو گمشدہ بھائیوں کو والدین سے ملوادیا

صادق آباد کے علاقے روشن بھیٹ میں 6 اور 8 سالہ دو بھائی مدرسے سے بھاگ کر آئے تھے مگرگھرکا راستہ بھول کر قومی شاہراہ پر آگئے تھے اور پریشان کھڑے تھے

لاہور(کھوج نیوز) لاہور موٹر وے پولیس نے روشن بھیٹ کے قر یب 2 گمشدہ سگے بھائیوں کو والدین سے ملوادیا۔ موٹر وے کے حوالے سے بتایاگیا کہ صادق آباد کے علاقے روشن بھیٹ میں 6 اور 8 سالہ دو بھائی مدرسے سے بھاگ کر آئے تھے مگرگھرکا راستہ بھول کر قومی شاہراہ پر آگئے تھے اور پریشان کھڑے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نیکوشش کے بعد بچوں کے والد سے رابطہ کیا اور قانونی کارروائی کے بعد بچوں کو والدکے حوالے کردیا گیا۔ترجمان کے مطابق والدین نے گمشدہ بچے مل جانے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button