ٹیکنالوجی

کینوا کی سروسز بند، لاکھوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

دنیا بھر میں لاکھوں صارفین اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہو گئے جب مقبول آن لائن فوٹو اور ویڈیو ایڈیٹنگ پلیٹ فارم کینوا اچانک بند ہو گیا

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)دنیا بھر میں لاکھوں صارفین اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہو گئے جب مقبول آن لائن فوٹو اور ویڈیو ایڈیٹنگ پلیٹ فارم کینوا اچانک بند ہو گیا۔ صارفین کو "کنیکشن ٹائم آؤٹ” اور "کلاؤڈ فلیئر کے نیٹ ورک اور سرور کے درمیان ابتدائی کنکشن ناکام” جیسے پیغامات کا سامنا کرنا پڑا۔

آن لائن پلیٹ فارمز کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق کینوا کی بندش کے دوران 1,400 سے زائد صارفین نے شکایات درج کروائیں، جو اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ یہ مسئلہ عالمی سطح پر پھیلا ہوا تھا۔کمپنی نے اس تکنیکی خلل کی تصدیق اپنی آفیشل سسٹم اسٹیٹس ویب سائٹ پر کی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں بتایا کہ انجینئرنگ ٹیمیں مکمل طور پر مسئلہ حل کرنے میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نہ صرف کینوا کا ڈیسک ٹاپ ورژن بلکہ موبائل ایپلیکیشن بھی متاثر ہوئی، جہاں صارفین کو ایڈیٹنگ ٹولز فریز ہونے، اپلوڈز فیل ہونے اور ویب سائٹ کی سست رفتاری جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بندش ایسے وقت میں ہوئی جب کینوا دنیا بھر کے لاکھوں افراد، بشمول کریئیٹرز، مارکیٹرز اور طلبہ کے لیے ایک اہم تخلیقی ٹول بن چکا ہے۔ صارفین کی جانب سے فوری بحالی کی اپیلیں کی جا رہی ہیں جبکہ کمپنی نے تاحال مکمل بحالی کی کوئی حتمی ٹائم لائن فراہم نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button