کھیل

فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کی واردات ہوگئی

حسن علی کے بھائی خرم کا بتانا ہے کہ ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، جس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے

گوجرانوالہ (سپورٹس ڈیسک) فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ سے ڈکیتی کی واردات ہوگئی۔حسن علی کے بھائی خرم کا بتانا ہے کہ ڈاکو والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے، جس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ والدہ بازار جارہی تھیں، واردات کرنے والے 2 ملزمان موٹرسائیکل پر سوار تھے۔پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button