انٹرنیشنل

سلوواکیہ حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا

حکومت نے ملک بھر میں موجود تقریبا1300 بھورے ریچھوں میں سے 25 فیصد (یعنی تقریبا 350 ریچھ) مارنے کی منظوری دی تھی' یہ فیصلہ مہلک حملوں کے بعد کیا گیا تھا

سلوواکیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سلوواکیہ کی حکومت نے اپنے شہریوں کے لئے بڑا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں پیدا ہوگیا ہے اور ہر طرف خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ حکومت نے ملک بھر میں موجود تقریبا1300 بھورے ریچھوں میں سے 25 فیصد (یعنی تقریبا 350 ریچھ) مارنے کی منظوری دی تھی۔ یہ فیصلہ ریچھوں کے حالیہ مہلک حملوں کے بعد کیا گیا تھا۔ اب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وزارت ماحولیات کے تحت کام کرنے والے ادارے آئندہ ہفتے سے مارے گئے ریچھوں کے گوشت کو فروخت کے لیے پیش کر سکیں گے بشرطیکہ تمام قانونی و صحت کے اصولوں پر عمل کیا جائے۔ گزشتہ ماہ ان حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد وزیر اعظم رابرٹ فیکو نے کہا تھا کہ ہم ایسے ملک میں نہیں رہ سکتے جہاں لوگ جنگل میں جانے سے خوفزدہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ریچھوں کی آبادی غیر معمولی حد تک بڑھ چکی ہے جو ان حملوں کا سبب ہے۔

وزیرِ مملکت فلپ کفا نے کہا کہ اگر ریچھ کا گوشت کھایا جا سکتا ہے تو اسے ضائع کرنا دانشمندی نہیں۔تاہم ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ریچھوں کی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر، جیسے کوڑا کرکٹ کے بہتر انتظامات اور انسانوں و جنگلی جانوروں کے درمیان فاصلے کا خیال رکھنا زیادہ مثر ثابت ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button