انٹرنیشنل

مسیحیوں کے مذہبی پیشوا بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بول پڑے

غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں، ان کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں: مذہبی پیشوا پوپ لیو

اٹلی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسیحیوں کے مذہبی پیشوا بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بول پڑے ‘ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی قوتوں سے بڑا مطالبہ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر پر کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو نے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگائے بیٹھے ہیں، ان کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔ پوپ لیو نے اسرائیل اور حماس سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کریں۔ پوپ لیو کا کہنا تھا کہ غزہ میں لڑائی فوری بند کی جائے، انسانی قوانین کا احترام کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button