انٹرنیشنل
پاکستان کیخلاف جنگجوؤ کارروائیاں، طالبان حکومت نے فتنہ الخوارج کو خبردار کر دیا
ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے، جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے کسی گروہ یا فرد کا نہیں

افغانستان (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے فتنہ الخوارج کو بڑی وارننگ دے دی ہے جس کے بعد پورے افغانستان سمیت دنیا بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان طالبان کے کمانڈر سعید اللہ سعید نے فتنہ الخوارج کو افغانستان سے باہر دہشت گرد کارروائیوں پر خبردار کردیا۔ کمانڈر سعید اللہ سعید نے فتنہ الخوارج کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ امیر کے حکم کے خلاف کسی بھی ملک سے لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرونِ ملک جہاد کرنے والے حقیقی مجاہد نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک جگہ سے دوسری جگہ حملے کرنے والے افراد کو مجاہد کہنا غلط ہے، جہاد کا اعلان یا اجازت دینا صرف ریاستی امیر کا اختیار ہے کسی گروہ یا فرد کا نہیں، ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود لڑنے کیلئے جانا دینی نافرمانی ہے۔