سوشل ایشوز

مرغی گوشت کی قیمتوں میں بے جا اضافہ، دکانداروں کی شامت آگئی

عید الاضحی سے قبل سبزیوں کے نرخ بڑھنا قابل برداشت نہیں اور ذخیرہ اندوزی کرکے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی: مریم نواز

لاہور(کھوج نیوز) صوبہ پنجاب میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے جا اضافہ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب ایکشن میں آگئیں ہیں جس کے بعد دکانداروں کی شامت آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر برہمی کا اظہار کیا اور چکن کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ عید الاضحی سے قبل سبزیوں کے نرخ بڑھنا قابل برداشت نہیں اور ذخیرہ اندوزی کرکے سبزیوں کے نرخ بڑھانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے آٹے کے نرخ میں کمی آنے پر روٹی کی قیمت کم کرنے کی ہدایت کی جبکہ انہوں نے سبزیوں کی ٹرانسپوٹیشن کے اخراجات کم کرنے کیلئے پلان طلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button