نگرنگرسے

خانیوال ریلوے جنکشن پر افسوسناک واقعہ

خانیوال ریلوے جنکشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں ریلوے ایس ٹی جاں بحق جبکہ مسافر خاتون زخمی ہوگئی

خانیوال(کھوج نیوز)خانیوال ریلوے جنکشن پر مسافر پل کا ایک حصہ گرنے کے نتیجے میں ریلوے ایس ٹی جاں بحق جبکہ مسافر خاتون زخمی ہوگئی۔ریسکیو کے مطابق 50 سال قبل بنائے جانے والا ریلوے اسٹیشن پر واقع مسافر پل گرنے کے باعث ریلوے ٹکٹ کلیکٹر محمد اکرام موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے میں خاتون ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئی۔خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ پل قیامِ پاکستان سے قبل بنایا گیا تھا، ریلوے اسٹیشن پر آنے جانے کا یہ واحد رابطہ پل تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button