انٹرنیشنل

پاکستانی کشمیر جنگ کرکے نہیں لے سکتے،بھارتی فوج کے سربراہ ہندو پنڈت کے سامنے گڑگڑا اُٹھے

بھارتی آرمی چیف کی فل فوجی وردی میں مذہبی لیڈر کے آشرم میں حاضری پر ملک کے اندر سے ہی تنقید شروع ہو گئی ہے

گجرات(ویب ڈیسک)پاکستانی کشمیر جنگ کرکے نہیں لے سکتے،بھارتی فوج کے سربراہ ہندو پنڈت کے سامنے گڑگڑا اُٹھے،رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہندو انتہاپسندی وہاں کی فوج میں بھی سرائیت کر رہی ہے۔بھارتی آرمی چیف کی فل فوجی وردی میں مذہبی لیڈر کے آشرم میں حاضری پر ملک کے اندر سے ہی تنقید شروع ہو گئی ہے۔بھارت کے آرمی چیف جنرل اپندرا دویدی نے مدھیہ پردیش میں ہندو مذہبی لیڈر جگد گرو رام بھدراچاریہ کے آشرم میں حاضری دی۔ہندووں کے مذہبی رہنما جگد گرو رام بھدراچاریہ نے بھارتی آرمی چیف جنرل اپندرا دویدی سے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کو واپس لانے کی فرمائش کر دی۔

فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے بدھ کے روز ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چترکوٹ میں واقع ایک آشرم میں اپنے روحانی پیشوا گرو رام بھدراچاریہ سے ملاقات کی جس کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعدبھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔بھارتی آرمی چیف کے اِس اقدام پر دفاعی تجزیہ کار سشانت سنگھ نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی فوجی سربراہ کا وردی میں کسی خاص مذہبی رہنما سے اس نوعیت کی ملاقات بھارت کی غیر سیاسی اور سیکولر افواج کے نظریے کو نقصان پہنچاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button