کھیل

پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔

دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطان 70.53، 74.50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولن پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، جنہوں نے 81.91 اور 79.81 میٹرز کی تھرو کی تھیں۔خیال رہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ رانڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی تھی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button