کھیل
غصہ یا شرمندگی؟ بابر اعظم مداحوں سے کیوں الجھے؟ سچائی سامنے آگئی
بابراعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا: ذرائع کا دعویٰ

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم مداحوں سے کیوں الجھے ؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی سچائی سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سڑک پر کھڑے فینز سے الجھ رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فینز سے الجھنے کا واقعہ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے دوران نماز قریب سے ویڈیو بنانے پر فینز کو منع کیا تھا تاہم منع کرنے کے باوجود بھی فین بابراعظم کی ویڈیو بنائے جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق نماز کے بعد باہر آکر بابر اعظم نے سختی سے فین کو منع کیا اور وہاں سے غصے بھرے انداز میں چلے گئے۔