بچبپن میں اداکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا لیکن سلمان خان ،،،رشمیکا مندانا سچ زبان پر لے آئیں
مقبول اداکارہ رشمیکا مندانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچپن میں کبھی اداکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا۔رشمیکا مندانا کا بالی وڈ میں اب تک کا سفر خاصا دلچسپ رہا ہے

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک)بچبپن میں اداکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا لیکن سلمان خان ،،،رشمیکا مندانا سچ زبان پر لے آئیں،ھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ رشمیکا مندانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچپن میں کبھی اداکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا۔رشمیکا مندانا کا بالی وڈ میں اب تک کا سفر خاصا دلچسپ رہا ہے، ان کی پہلی بالی وڈ فلم انیمل جس میں وہ رنبیر کپور کے ساتھ نظر آئیں، ایک بڑی کامیابی ثابت ہوئی۔اس کے بعد انہوں نے وکی کوشل کے ساتھ فلم چھاوا میں کام کیا، جو ایک اور بلاک بسٹر رہی۔تاہم سلمان خان کے ساتھ فلم سکندر باکس آفس پر کچھ خاص کارکردگی نہ دکھا سکی، حال ہی میں ایک انٹرویو میں رشمیکا نے اپنے کریئر سے جڑی دباو کی کیفیت کے بارے میں کھل کر بات کی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں کبھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھیں لیکن یہ پیشہ ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا سبب بنا، اسی لیے وہ مشکلات کو رکاوٹوں کے بجائے سبق سمجھتی ہیں۔رشمیکا نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ جب کامیابی اور توقعات کے دبا کی بات آتی ہے تو میں ہمیشہ اس حقیقت سے آگاہ رہتی ہوں کہ زندگی میں کچھ بھی مستقل نہیں ہوتا، میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں، آج سب کچھ ہو سکتا ہے اور کل سب کچھ بدل سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سوچ مجھے زمین سے جوڑے رکھتی ہے، مجھے خوش قسمتی حاصل ہے کہ میرا ایک مضبوط سپورٹ سسٹم ہے،میرا خاندان، قریبی دوست اور میری ٹیم جو ہمیشہ مجھے اصل حقیقت سے جوڑے رکھتے ہیں، چاہے حالات اچھے ہوں یا برے۔رشمیکا مندانا نے یہ بھی بتایا کہ بچپن میں وہ اداکارہ بننے کا سوچتی بھی نہیں تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو میں نے بچپن میں اداکارہ بننے کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن اب مڑ کر دیکھتی ہوں تو شکر گزار ہوں کہ میں نے یہ قدم اٹھایا کیونکہ اس نے میری زندگی کو کئی اہم طریقوں سے بدل دیا۔
رشمیکا نے اپنی زندگی میں تنقید اور تعریف دونوں کا سامنا کیا ہے۔ اگرچہ وہ ستائش کو سراہتی ہیں، وہ تنقید کو بھی مصیبت کے بجائے سیکھنے کا ذریعہ سمجھتی ہیں۔اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی سخت سبق نہیں ملا لیکن راستے میں کئی قیمتی تجربات ضرور حاصل ہوئے،ان میں سب سے اہم یہ ہے کہ ہمیشہ اپنی بہترین کوشش کرو اور پوری ایمانداری سے کام کرو لیکن دوسروں کو خوش کرنے کے بوجھ میں خود کو نہ دبا، اپنی خوشی اور ذہنی سکون کو ہمیشہ ترجیح دو۔