سوشل ایشوز

میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرائے یکم جون سے بڑھا یے ہیں، جس کے مطابق اب کرایہ 50 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگیا ہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) راولپنڈی، اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کردیا گیا۔کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرائے یکم جون سے بڑھا یے ہیں، جس کے مطابق اب کرایہ 50 روپے سے بڑھ کر 100 روپے ہوگیا ہے۔سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ انتظامی اور مالی وجوہات کے باعث کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافے کی خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم سی ڈی اے حکام نے اس کی تردید کردی تھی۔یہ بھی واضح رہے کہ صدر راولپنڈی سے سیکریٹریٹ اسلام آباد تک چلنے والی ریڈ لائن میٹرو بس سروس کے کرائے میں اضافہ نہیں کیا گیا، اس روٹ پر کرایہ اب بھی 30 روپے وصول کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button