پاکستان

وقت نے ثابت کر دکھایا کہ جے ایف 17تھنڈر طیاری بنانا کتنا اہم تھا،سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیا ٹاک

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے

لندن (ویب ڈیسک)وقت نے ثابت کر دکھایا کہ جے ایف 17تھنڈر طیاری بنانا کتنا اہم تھا،سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیا ٹاک،پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کیساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔خصوصی طیارے سے لندن پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، ہرشعبے کی ترقی میں مسلم لیگ کا کردار ہے۔

قائد ن لیگ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ ن بتدریج اسے بہتربنارہی ہے،ملکی حالات بہتر ہورہے ہیں،معیشت بہترہورہی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ کام کو ووٹ دیتے ہیں، سیاست کے ساتھ ساتھ کام بھی ہونا چاہیے۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا،شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی، مسلم لیگ ن نے پاکستان کوایٹمی قوت بنایا،چین کیساتھ مل کرجے ایف 17 بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button