انٹرنیشنل

پاکستان سے بدترین: بھارتی چیف آف ڈیفنس کا بیان مودی سرکار کو لے ڈوبا ،عام انتخابات میں شکست ہوگی،کانگرس رہنما نے خبردار کردیا

جمہوری روایات نظر انداز کرنے پر اپوزیشن جماعتت کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نیودہلی(ویب ڈیسک) پاکستان سے بدترین: بھارتی چیف آف ڈیفنس انیل چوہان کا بیان مودی سرکار کو لے ڈوبا ،عام انتخابات میں شکست ہوگی،کانگرس رہنما نے خبردار کردیا، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کا پاکستان سے شکست کا اعترافی بیان مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گیا۔جمہوری روایات پامال کرنے پر بھارتی سیاسی رہنماں نے مودی سرکار کی پالیسیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا جبکہ ناکام حکمت عملی پر سخت تنقید کی۔نریندر مودی نے قومی سلامتی کے معاملات پر قوم کو اعتماد میں لیا اور نہ جمہوری اصولوں کا پاس رکھا۔ جمہوری روایات نظر انداز کرنے پر اپوزیشن جماعتت کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جے رام رمیش نے کہا کہ جنرل انیل چوہان نے جن حقائق کی تصدیق کی بہتر ہوتا یہ وزیر دفاع آل پارٹ میٹنگ میں کرتے، وزیر دفاع نے دو آل پارٹی اجلاسوں کی صدارت کی مگر کوئی وضاحت نہیں دی۔
سینئر کانگریس رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلا کر معلومات دینی چاہئیں تھیں، جنرل انیل چوہان کی سنگین گفتگو کا ادراک پارلیمنٹ میں اپوزیشن سے شیئر کیا جانا چاہیے تھا، سیاسی، سفارتی اور معاشی پہلوں پر پارلیمان کی رائے ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور میں چین اور پاکستان کا اشتراک واضح ہوا جس پر سنجیدہ مکالمہ درکار ہے، بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلاتا ہے مگر جمہوری روایات کا احترام نہیں کیا گیا، جنرل انیل چوہان کے نکات صرف عسکری نہیں بلکہ سفارتی، سیاسی اور معاشی حکمت عملی پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button