روس یوکرین پر حملے کرنے سے باز آجائے ورنہ؟؟؟امریکا کی دھمکی نے تہلکہ مچا دیا
امریکا کی جانب سے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگروہ یوکرین پر حملے کرنے سے باز نا آیا اس پر اقتصادی پابندیاں لگا دیں گے وہ سو سال پیچھے چلا جائے گا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) روس یوکرین پر حملے کرنے سے باز آجائے ورنہ؟؟؟امریکا کی دھمکی نے تہلکہ مچا دیا،امریکا کی جانب سے روس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگروہ یوکرین پر حملے کرنے سے باز نا آیا اس پر اقتصادی پابندیاں لگا دیں گے وہ سو سال پیچھے چلا جائے گا۔وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس پر پابندیاں عائد کر سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ غزہ ریلیف فانڈیشن فلسطینیوں کو غذائی امداد پہنچانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امداد کے انتظار میں کھڑے افراد پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو یوکرین کے ڈرون حملے سے قبل روس پر حملے سے متعلق علم نہیں تھا، تاہم وہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے کسی ممکنہ حل کے لیے پرامید ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ آئندہ نیٹو اجلاس میں شرکت کریں گے، اور اس وقت امریکا کئی ممالک کے ساتھ سازگار تجارتی معاہدوں میں مصروف ہے۔ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایران کو جوہری معاہدے سے متعلق ایک تجویز پیش کی ہے۔ اگر ایران نے یہ تجویز مسترد کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔