کھیل

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تربیتی مشقوں میں شرکت کیوں نہیں کی ؟وجہ سامنے آگئی

ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کی نگرانی کی جبکہ محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تربیتی مشقوں میں شرکت کیوں نہیں کی ؟وجہ سامنے آگئی،رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم تربیتی کیمپ کے دوسرے روز شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، مہران ممتاز، خرم شہزاد، حیدر علی، خواجہ نافع، محمد رضوان، بابراعظم اور احمد دانیال نے شرکت کی۔اس دوران ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کی نگرانی کی جبکہ محمد رضوان، بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔تربیتی سیشن کے دوران شاہین آفریدی نے گرانڈ ڈرلز میں حصہ نہیں لیا۔پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) ٹائٹل جیتنے کے بعد فاسٹ بولر بیرون میں ملک چھٹیاں گزار رہے تھے، وہ تربیتی کیمپ اور ہیڈکوچ سے ملاقات کیلئے آج ہی پہنچے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button