ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت بھی مبارک ہو ،سلمان علی آغا کے متعلق نئی پیش گوئی کردی گئی
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!

کراچی(سپورٹس ڈیسک)ٹیسٹ فارمیٹ کی قیادت بھی مبارک ہو ،سلمان علی آغا کے متعلق نئی پیش گوئی کردی گئی، سماجی رابطے کی سائٹ ایکس(ٹوئٹر)پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے سلمان علی آغا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ریڈ بال کی بھی کپتانی مبارک، تینوں فارمیٹ کا ایک کپتان!۔مختصر ترین فارمیٹ میں ہوم سیریز کے دوران بنگلادیش کو کلین سوئپ کرنیوالے سلمان علی آغا ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی قیادت کے مضبوط دعویدار ہیں، انہیں سعود شکیل کی جگہ کپتان مقرر کیا جاسکتا ہے۔مزید پڑھیں: آغا سلمان کو کپتان بنوانے میں کِس کا کردار تھا؟ نام سامنے آگیا
سلمان آغا اسوقت نائب کپتان کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں جبکہ ٹی20 فارمیٹ میں انہیں کپتانی دی گئی ہے۔باسط علی کی ٹوئٹ پر کئی کرکٹ حلقوں میں بحث چھیڑ دی ہے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ٹیسٹ فارمیٹ میں قیادت کی تبدیلیوں کیلئے 2 نام زیر غور ہیں، جن میں سعود شکیل اور سلمان آغا کا نام سر فہرست ہے۔