انٹرنیشنل
بھارت، فرانس کی دفاعی کمپنی کو لے ڈوبا، کتنے ارب کا نقصان ہوا؟ کتنے معاہدے توڑ ڈالے؟
ہم چین سے J-10 طیاروں کی خریداری کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان کے تجربے کو مدنظر رکھا جائے گا: انڈونیشیا

جکارتہ /بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت فرانس کی دفاعی کمپنی کو لے ڈوبا ہے جس کے بعد فرانس کو کتنے ارب کا نقصان ہوا ؟ اور کتنے معاہدے توڑ ڈالے؟ ا س حوالے سے تفصیل سامنے آگئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ ہم چین سے J-10 طیاروں کی خریداری کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان کے تجربے کو مدنظر رکھا جائے گا۔ نائب وزیر دفاع کے مطابق انڈونیشیا امریکی F-15 اور فرانسیسی رافیل طیاروں کی خریداری کے آپشنز پر بھی غور کر رہا ہے۔ انڈونیشیا پہلے ہی 2022 میں 8.1 ارب ڈالر کے 42 رافیل طیارے خرید چکا ہے، جن میں سے 6 اگلے سال فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ چین نے ہمیں صرف J-10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر دفاعی سازوسامان بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔