پاکستان

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر نئی مثال قائم کر دی

کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیے، 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہو

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر نئی مثال قائم کر دی’ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیے، 100 انڈیکس میں 482 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اس اضافے کے بعد انڈیکس نے ایک لاکھ 22 ہزار 281 کی تاریخی سطح کو چھوا۔ تاہم کاروبار کے دوران اتار چڑھا دیکھا گیا، بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 641 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button