سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، ورلڈ بینک کی بھارت کو دھمکی، مودی کے پاس تمام آپشن ختم
بھارت کی یہ یکطرفہ کارروائی نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھا سکتی ہے بلکہ خود بھارت کی بالخصوص چین جیسے ممالک کیساتھ اس کے تعلقات میں عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر ورلڈ بینک نے بھارت کو دھمکی دے دی ہے جس کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی کے پاس تمام آپشن ختم ہو چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامسٹیک میں آبی بحران اور سندھ طاس معاہدہ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت کی طرف سے یکطرفہ طور پر معاہدہ معطل کئے جانے کے بعد علاقائی کشیدگی میں بھی اضافہ ہوا ہے، سیمینار کا انعقاد کامسٹیک، کراچی کونسل برائے امورِ خارجہ ، حصار فاونڈیشن اور پنجوانی حصار واٹر انسٹیٹیوٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا ، سیمینار کا مقصد نہ صرف بھارت کے اس اقدام کے مضمرات پر روشنی ڈالنا تھا بلکہ بین الاقوامی ثالثی کے تحت طے شدہ معاہدوں کی افادیت اور قانونی حیثیت کا بھی جائزہ لینا تھا، سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت کی یہ یکطرفہ کارروائی نہ صرف خطے میں کشیدگی بڑھا سکتی ہے بلکہ خود بھارت کی بالخصوص چین جیسے ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات میں عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے۔