پاکستان
پاکستان بہت جلد امریکا سے بھارت کی طرز پر اقتصادی معاہدہ کریگا’ امریکی ناظم الامور کا دعویٰ
پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں اور ان میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید گہرائی آئی ہے'بھارت کے ساتھ جنگ بندی اہم سنگ میل تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان بہت جلد امریکا سے بھارت کی طرز پر اقتصادی معاہدہ کرے گا اور بہت بڑی خوش کی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی اہم سنگ میل تھا، جنگ بندی کے معاملے پر پاکستان کی قیادت قابل تعریف ہے ۔ ہماری شراکت داری کا اگلا باب باہمی طاقت، استحکام اور خوشحالی ہو گا۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں اور ان میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید گہرائی آئی ہے۔