شوبز

نئے شادی شدہ جوڑے،سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی میدان میں آگئیں

شوبز انڈسٹری کی سینئر اور معتبر اداکارہ فضیلہ قیصر نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو رشتے کی مضبوطی اور بہتری کے لیے اہم مشورے دیے ہیں

کراچی(شوبز ڈیسک)نئے شادی شدہ جوڑے،سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی میدان میں آگئیں،رپورٹ کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اور معتبر اداکارہ فضیلہ قیصر نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو رشتے کی مضبوطی اور بہتری کے لیے اہم مشورے دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ،جب میری شادی ہوئی، تو مجھے لگا کہ میں بہت سمجھ دار ہوں اور دنیا کو جانتی ہوں، مگر وقت نے سکھایا کہ چاہے شادی محبت کی ہو یا خاندانی، یہ ایک نیا سفر ہوتا ہے اور ہر قدم پر سمجھداری، تحمل اور شعور کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شادی کو لے کر نوجوان جوڑوں کو فوری فیصلوں سے گریز کرنا چاہیے اور رشتے میں آہستگی سے آگے بڑھنا چاہیے۔

ان کے مطابق جب کوئی تعلق بنتا ہے تو ضروری ہے کہ دونوں فریق ایک دوسرے کو وقت دیں، سمجھنے کی کوشش کریں اور فورا کسی الجھن میں مبتلا نہ ہوں۔ رشتوں کو پائیدار بنانے کے لیے تربیت، برداشت اور جذباتی ذہانت ناگزیر ہے۔فضیلہ قیصر نے معاشرتی رویوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوسائٹی میں ماں کا رجحان صرف بیٹیوں کی شادی پر زور دینے تک محدود ہوتا ہے،لڑکیوں کو کہا جاتا ہے کہ شوق اور خواہشات کی تکمیل شادی کے بعد کر لینا، مگر شادی ایک بڑی ذمہ داری ہے اور اس میں فوری طور پر سنجیدگی اور توازن کی ضرورت ہوتی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ شادی صرف ایک دن کا ایونٹ نہیں بلکہ ایک مکمل ذمہ داری ہے، جس پر کام شادی کے اگلے دن ہی شروع ہوجاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہزیادہ تر لوگ شادی کے بعد کی زندگی کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کرتے، وہ صرف خیالی تصورات میں جیتے ہیں۔ جب حقیقت کا سامنا ہوتا ہے، تب مشکلات جنم لیتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button