شوبز

کبھی کسی کو جذباتی طور پر دھوکا نہیں دیا،اداکار عمران اشرف کا دعویٰ

عمران اشرف نے واضح کیا کہ والد ہونے کے ناتے وہ اب مزید ذمہ داری کا احساس رکھتے ہیں اور کسی کے ساتھ ناحق رویہ اختیار کرنا ان کے نزدیک قابلِ قبول نہیں

کراچی(شوبز ڈیسک)کبھی کسی کو جذباتی طور پر دھوکا نہیں دیا،اداکار عمران اشرف کا دعویٰ،معروف اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے محبت کے رشتے میں ہمیشہ اخلاص کو مقدم رکھا اور کبھی کسی کو جذباتی طور پر دھوکہ نہیں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ زندگی نے کبھی ایسا موقع ہی فراہم نہیں کیا کہ میں محبت میں کسی کے ساتھ زیادتی کرتا، اور اب تو ویسے بھی ایسا سوچنا بھی ممکن نہیں، کیونکہ میں ایک باپ ہوں۔عمران اشرف نے واضح کیا کہ والد ہونے کے ناتے وہ اب مزید ذمہ داری کا احساس رکھتے ہیں اور کسی کے ساتھ ناحق رویہ اختیار کرنا ان کے نزدیک قابلِ قبول نہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جو عمل ہم دوسروں کے ساتھ کرتے ہیں، وہی ہماری اولاد کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔


واضح رہے کہ عمران اشرف نے 2018 میں سابق ماڈل کرن اشفاق سے شادی کی تھی، اور 2020 میں ان کے ہاں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی۔ تاہم، نومبر 2022 میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ بعد ازاں، دسمبر 2023 میں کرن اشفاق نے دوسری شادی کر لی، جبکہ عمران اشرف تاحال غیر شادی شدہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button