اداکار ہمایوں اپنی بیوی کو منانے کے لئے کیا کرتے ہیں؟
ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ خود اہلیہ سے کھل کر محبت کا اظہار کرتے ہیں، چاہے وہ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، فون پر بھی انہیں آئی لو یو اور آئی مس یو کہتے رہتے ہیں

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکار ہمایوں اپنی بیوی کو منانے کے لئے کیا کرتے ہیں؟ پاکستان شوبز انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار ہمایوں سعید نے ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے ثمینہ سے شادی کی، اس وقت شاید محبت اتنی گہری نہ تھی، مگر دل میں یقین تھا کہ یہی خاتون میری زندگی کا حصہ ہونی چاہیے۔ شادی کے بعد رفتہ رفتہ محبت بڑھی اور آج زندگی کا تصور بھی ان کے بغیر ادھورا لگتا ہے۔اداکار نے مسکراتے ہوئے شکوہ کیا کہ ان کی اہلیہ کبھی زبانی طور پر محبت کا اظہار نہیں کرتیں، اور نہ ہی انہوں نے آج تک کبھی مجھے آئی لو یو نہیں کہا، حالانکہ وہ میرا بہت خیال رکھتی ہیں۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ خود اہلیہ سے کھل کر محبت کا اظہار کرتے ہیں، چاہے وہ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، فون پر بھی انہیں آئی لو یو اور آئی مس یو کہتے رہتے ہیں، مگر اہلیہ کی جانب سے ایسا کوئی ردِعمل نہیں آتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محبت میں اگر عزت اور بھروسا نہ ہو تو وہ صرف وقتی کشش رہ جاتی ہے۔ میں اپنی بیوی سے صرف زبانی نہیں، بلکہ اپنے رویے اور عمل سے بھی محبت کا یقین دلاتا ہوں۔اداکار نے اعتراف کیا کہ جب ان کی اہلیہ ناراض ہوتی ہیں تو وہ انہیں منانے کے لیے ان کے پاں تک دبا لیتے ہیں۔ چاہے غلطی انکی نہ بھی ہو، پھر بھی وہ معافی مانگتے ہیں اور جب تک وہ مان نہ جائیں، ان کے پاں دباتے رہتے ہیں۔