کھیل

فاسٹ بولر وسیم اکرام کا مجسمہ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام،سوشل میڈیا پر مذاق اڑنے لگا

وسیم اکرم کا مجسمہ حال ہی میں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں نصب کیا گیا جو شائقین کرکٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔

حیدرآباد(سپورٹس ڈیسک)لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرام کا مجسمہ شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام،سوشل میڈیا پر مذاق اڑنے لگا،رپورٹ کے مطابق سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کا مجسمہ حال ہی میں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں نصب کیا گیا جو شائقین کرکٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔ مجسمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کرکٹ شائقین نے اس کی شکل و شباہت پر شدید تنقید کی ہے۔یہ مجسمہ آئی سی سی ورلڈکپ 1999 کی پاکستانی جرسی پہنے وسیم اکرم کے بالنگ ایکشن کو ظاہر کرتا ہے۔ تاہم مداحوں نے شکایت کی ہے کہ مجسمے کا چہرہ وسیم اکرم سے بالکل مشابہت نہیں رکھتا، بلکہ وہ کسی ہالی ووڈ ایکشن ہیرو جیسا لگتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے مجسمے پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وسیم اکرم نہیں، بلکہ سلویسٹر اسٹیلون لگ رہے ہیں۔ ایک اور صارف نے وسیم اکرم کی پاکستان سپر لیگ کے دوران کی ایک مایوس کن تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وسیم اکرم ابھی یہی حالت میں ہوں گے۔کئی صارفین نے اس مجسمے پر میمز بنائیں، جب کہ کچھ نے مشورہ دیا کہ وسیم اکرم کو خود آگے بڑھ کر اسے اپڈیٹ کروانا چاہیے۔واضح رہے کہ وسیم اکرم نے 1984 سے 2003 تک پاکستان کی نمائندگی کی، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 414 وکٹیں اور ون ڈے میں 502 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو فتح دلوانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر بھی رہے۔بعدازاں انہوں نے 1999 ورلڈکپ میں ٹیم کی کپتانی کی، جہاں پاکستان فائنل تک پہنچا مگر آسٹریلیا سے شکست کھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button