کھیل

قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کھلاڑیوں سے کیا اُمید رکھتے ہیں؟انٹرویو میں بتا دیا

مائیک ہیسن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں کامیابی کی ایسی بنیاد رکھوں گا جو میرے جانے کے بعد بھی برقرار رہے گی اور مستقبل کے کوچز کیلیے ہموار جانشینی کو یقینی بنائے گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ کے ہیڈ کوچ کھلاڑیوں سے کیا اُمید رکھتے ہیں؟انٹرویو میں بتا دیا،قومی کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کا فخر بنے۔مائیک ہیسن نے پاکستان کرکٹ بورڈکے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ٹیم کے مستقبل کیلیے اپنے کوچنگ فلسفے اور ویژن کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسا بنانا چاہتا ہوں کہ قوم اپنی ٹیم کو بہترین کرکٹ ٹیم کہے۔مائیک ہیسن نے کہا کہ کوچنگ ٹیلنٹ کو نکھارنے کی کوشش کا نام ہے اس لیے یہ ضروری نہیں کہ میں کھلاڑیوں کو ان عظیم چیزوں کے بارے میں بتاں جو میں نے اپنے وقت کے دوران کیں۔

انہوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب آپ کسی کھلاڑی کے سفر کو سمجھ لیتے ہیں تو آپ اس کی اہمیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑی یہ جاننے کے حقدار ہیں کہ ان سے کیا توقع کی جاتی ہے اور اس کے لیے پہلے کھلاڑی کی کارکردگی کا مشاہدہ کرنا ضروری ہے۔انہوں مزید کہا کہ میں نئے کھلاڑیوں سے ملنے اور بات کرنے کا خواہشمند ہوں، یہ عمل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کھلاڑی تربیت یافتہ، ورسٹائل اور قومی فرائض کیلیے بلائے جانے پر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں کامیابی کی ایسی بنیاد رکھوں گا جو میرے جانے کے بعد بھی برقرار رہے گی اور مستقبل کے کوچز کیلیے ہموار جانشینی کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی کوچ کے چلے جانے سے چیزیں خراب ہونا شروع ہوجاتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اچھا کام نہیں کر سکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button