وزیراعظم شہباز شریف کا رابطہ،عمان کے سلطان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے رابطہ کرکے عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ عمان کے سلطان نے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا رابطہ،عمان کے سلطان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی،رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے رابطہ کرکے عید الاضحی کی مبارکباد دی۔ عمان کے سلطان نے دورہ پاکستان کی دعوت بھی قبول کرلی۔وزیراعظم شہباز شریف نیعمان کے سلطان ہیثم بن طارق کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارک دی،دونوں رہنماں نے امت مسلمہ کے اتحاد و ہم آہنگی اورغزہ کیعوام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔۔
وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ کیدوران عمان کے مقف پرسلطان ہیثم کا شکریہ ادا کیا۔ کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کیلئے حمایت کو بھی سراہا،سلطنت عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔دونوں رہنماں کے درمیان باہمی دوروں کی دعوت کا تبادلہ بھی ہوا۔ عمان کے سلطان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی،دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔