کھیل
پاکستانی ریسلر کی بھارتی حریف کو شکست ،جیت قوم کے نام کردی
پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے کٹھمنڈو میں بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ اطہر زاہد نے سمرات وریندر کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپیئن شپ کے ٹائٹل کا دفاع کیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ریسلر کی بھارتی حریف کو شکست ،جیت قوم کے نام کردی،پاکستانی ریسلر اطہر زاہد نے کٹھمنڈو میں بھارتی حریف کو شکست دے دی۔ اطہر زاہد نے سمرات وریندر کو شکست دے کر انٹرنیشنل چیمپیئن شپ کے ٹائٹل کا دفاع کیا۔ریسلر اطہر زاہد نے اپنی جیت عید کے دن پاکستانی قوم کے نام کر دی۔اس حوالے سے اطہر زاہد کا کہنا ہے کہ میری یہ کامیابی پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے عید کا تحفہ ہے۔