شوبز

گلوکار واداکار علی ظفر کو ثنا یوسف کی موت نے غمزدہ کردیا

گلوکار و اداکار علی ظفر کو حال ہی میں قتل ہونے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی موت نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے

کراچی(شوبز ڈیسک)گلوکار واداکار علی ظفر کو ثنا یوسف کی موت نے غمزدہ کردیا،رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو حال ہی میں قتل ہونے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی موت نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔گلوکار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے اس بہیمانہ قتل پر اپنے جذبات کو شاعری کے انداز میں ظاہر کیا۔انہوں نے اپنی خوبصورت نظم سے خواتین کے خلاف معاشرتی رویوں پر سوال اٹھا دیے۔گلوکار نے اپنی انسٹاپوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ثنا یوسف کا سانحہ ایک ایسا بوجھ ہے جس کے تلے میں ہل بھی نہیں سکتا لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔ قندیل سے نور تک نام بدلتے رہتے ہیں زخم وہی رہتا ہے۔

علی ظفر نے لکھا کہ ذمہ داری ہم پر ہے اے مرد، جب تک ہم اس کو نہیں بدلیں گے جو ہمیں اب تک سکھایا گیا ہے، اور اپنے بیٹوں کو احساس، ہمدردی اور احترام کے ساتھ نہیں پالیں گے، ہم اس سرزمین کی بیٹیوں کو کھوتے رہیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں اس درد کو خاموشی سے برداشت نہیں کر سکتا تھا، اس لیے میں نے اپنے احساسات قلم بند کیے ہیں، جسے میں آج شئیر کر رہا ہوں، یہ صرف شاعری نہیں بلکہ تبدیلی کی دعا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button