پاکستان
بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سے پردہ اُٹھ گیا
اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کیا جائے گا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین تقاریر اور احتجاج کے ذریعے اپنا مقف پیش کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن اتحاد کی حکمت عملی سے پردہ اُٹھ گیا،رپورٹ کے مطابق بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمتِ عملی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کیا جائے گا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین تقاریر اور احتجاج کے ذریعے اپنا مقف پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ سیشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں بجٹ سیشن سے قبل احتجاج سے متعلق حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین اسپیکر اجلاس میں شریک ہوں گے، اراکین ایڈوائزری کمیٹی میں اپنا مقف بھی رکھیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی۔