کھیل

بگ بیش لیگ:کون کون سے پاکستانی کرکٹرز نے رجسٹریشن کروائی ؟نام سامنے آگئے

پاکستانی کرکٹرز شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رف اور شاداب خان نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کروادی ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بگ بیش لیگ:کون کون سے پاکستانی کرکٹرز نے رجسٹریشن کروائی ؟نام سامنے آگئے،رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹرز شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رف اور شاداب خان نے بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کروادی ہے، مجموعی طور پر ڈرافٹ کیلیے 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا نام بھی ڈرافٹ کیلیے دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے۔بگ بیش لیگ 15 اور ویمن بگ بیش لیگ 11 کیلیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا، بی بی ایل 15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں پاکستان کے شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رف اور شاداب خان شامل ہیں۔

بی بی ایل 15 کیلیے ویسٹ انڈیز کے شیمر جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن، ٹِم ساتھی، انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔ڈبلیو بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون، بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے، جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فِہرست کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

ڈرافٹ کیلیے مکمل فہرست اور کھلاڑیوں کی دستیابی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی، رجسٹریشن کروانے والوں میں متعدد پاکستانی کرکٹرز شامل ہیں۔مینجر بی بی ایل الیسٹرڈوبسن کا کہنا تھا کہ ان عالمی ستاروں کی شرکت بگ بیش لیگ میں ایک نیا رنگ بھر دے گی۔ شاہین آفریدی، محمد رضوان، ہیتھر نائٹ اور سوفی ایکلسٹون جیسے نام یہ ثابت کرتے ہیں کہ بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل دنیا بھر کے بڑے کھلاڑیوں کے لیے پرکشش لیگز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button