پاکستان

کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کے ٹرانسفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی

وفاقی حکومت نے مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے بجٹ میں 10 مرلہ تک کے گھروں اور 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز)وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے سپر ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کے ٹرانسفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بجٹ 2025-26 اسمبلی میں پیش کیا۔نئے مالی سال کے بجٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کیلئے ریلیف کا فیصلہ کیا گیا ہے، سالانہ 20 کروڑ سے 50 کروڑ آمدن پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی، ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کرکے ڈھائی فیصد کیا گیا ہے، دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کمی کی گئی جو اب 2 فیصد ہوگا، تیسرا سلیب 3 فیصد سے کم کرکے 1.5 فیصد کردیا گیا ہے۔


بجٹ 25-26 کے مطابق کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کے ٹرانسفر پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ بجٹ میں ان پر 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی تھی۔وفاقی حکومت نے مورگیج فنانسنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے بجٹ میں 10 مرلہ تک کے گھروں اور 2 ہزار مربع فٹ کے فلیٹس پر ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کردیا گیا۔وفاقی بجٹ 25-26 میں اسلام آباد میں جائیداد کی خریداری پر اسٹامپ پیپر ڈیوٹی 4 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کردی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button