پاکستان

حکومت نے سارا ریلیف کن کو دیا؟بیرسٹر گوہر علی خان سے حقیقت سامنے رکھ دی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے بینظیر انکم اسپورٹ پراگرام کے 313ارب روپے مستحقین میں تقسیم نام پر ضائع کردیے

اسلام آباد(کھوج نیوز)حکومت نے سارا ریلیف کن کو دیا؟بیرسٹر گوہر علی خان سے حقیقت سامنے رکھ دی،چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کوئی بھی ٹارگٹ حاصل نہیں کرسکی ہے، حکومت نے سارا ریلیف پارلیمنیٹرینز کو دیا جبکہ عام عوام کو کچھ نہیں ملا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے بینظیر انکم اسپورٹ پراگرام کے 313ارب روپے مستحقین میں تقسیم نام پر ضائع کردیے، آپ نے بیت المال کے ذریعے 7 ارب روپے ضائع کردیے، آپ نے روٹی سب کے لیے بھی کروڑوں روپے دے دیے، اس کے باوجود بہاولپور میں ایک خاتون بھوک سے مرگئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو سیاست سے بالاتر ہرکر کرنی ہوتی ہیں، حکومت کو ڈیلیور کرنا چاہیے اور عام عوام کو کچھ دینا چاہیے، حکومت کا دعوی ہے کہ معاشی شرح نمو بڑھ رہی ہے، کم ترقی یافتہ ممالک میں بھی پاکستان کی شرح نمو سب سے زیادہ نیچے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button